برطانیہ میں مسلم خواتین صنفی، نسلی اور مذہبی امتیاز کا شکار

لندن/ نیوز نور/برطانیہ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ملک بھر میں مسلم خواتین صنفی، نسلی اور مذہبی امتیاز کا شکار ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مسلم خواتین کو برطانیہ میں امتیازی سلوک ، ملازمتوں میں تنخواہ کے فرق اور دوسرے کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ مسلم خواتین کو عیسائی خواتین کے مقابلے میں ملازمت حاصل کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 43 فیصد مسلم خواتین کو مذہبی بنیاد پر نوکریوں کیلئے انٹرویو میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مسلم خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں زبانی طور پر بھی ہراساں کیا جارہا ہے اور پبلک مقامات پر ان کے اسکارف اتارنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ اسلام فوبیا او ر مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک برطانیہ میں ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے اور حکومت کو اس مسئلے کو نظر انداز نہ کر کے اس کے مرتکب افراد کو سزا دینی چاہئے۔