سرینگر/پیروان ولایت جموں وکشمیر کےسربراہ مولانا سطب محمد شبیر قمی نے ملت اسلامیہ کشمیر سے دردمندانہ گزارش کی ہے کہ وہ اس نازک ترین وقت پر وحدت کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں کیونکہ ملت اسلامیہ کو مسلکی اور شعیہ و سنی ناموں پہ بانٹنے کی مکروہ عزائم لئے لوگ سرگرم ہو گئے ہیں۔
مولانا شبیر قمی نے کہا کہ جہاں وادی کے طول و ارض میں بے گناہ لوگوں کے خون سے کشمیر کو رنگین بنایا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ غیر ریاستی علماءکا ایک ٹولہ ریاست جموں و کشمیر وارد ہونے جا رہا ہے جن کا مقصد یہاں مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنا ہے۔ مولانا قمی نے ملت اسلامیہ کشمیر سے گزارش کی ہے کہ وہ ان منصوبوں کو اتحاد بین المسلمین سے ناکام بنا ئیں۔ مولانا نے حالیہ جاں بحق ہوئے معصوم افراد کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی شفاءیابی کے لئے اللہ کی بارگاہ میں دعا کی۔ مولانا نے اقوام عالم کے تمام بااثر ممالک سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری نسل کشی کو روکنے کےلئے اپنا رول ادا کریں۔