بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں/ پاکستان

نیو یارک/ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے اور وادی میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔نیویارک میں کشمیری رہنماؤں پر مشتمل وفد نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حالت زار پر عالمی برادری کی توجہ دلائی ہے، کشمیرکی موجودہ صورتحال کواقوام متحدہ میں بھی متعدد فورمز میں بھی اٹھایا ہے جبکہ جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق سے متعلق مباحثے سمیت اقوام متحدہ کی قیادت اورسلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیراٹھایا۔