جبۃ النصرہ کو روزانہ ترکی سے بھاری ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں:روسی فوجی کمانڈر

ماسکو/نیوز نور/روس کے جنرل سٹاف ’’سرگئی روڈسکو‘‘نے کہاکہ شام میں سرگرم تکفیری دہشتگرد گروہوں کو روزانہ کی بنیاد پر ترکی کی طرف سے بھاری ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں اورالقاعدہ سے منسلک یہ گروہ جنگ بندی کا استعمال کرکے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگردگروہ جبۃ النصرہ شام کو غیر مستحکم کرنے کا ایک اہم عنصر بناہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ دمشق کو مسلسل مشرقی گوتاشرکیہ سے راکٹوں اور میزائیلوں کا نشانہ بنایاجارہاہے اورحلب ودمشق کو جوڑنے والے راستے پر دہشتگردوں نے قبضہ کرنے کی متعددکوششیں کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بعض ممالک نے بھی جبۃ النصرہ کے حملوں کی تصدیق کی ہے اوراس گروہ کے منفی اثرات کو تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حلب اورادلب صوبوں میں سرگرم تکفیری دہشتگردگروہ جبۃ النصرہ جنگ بندی کو دیگر صوبوں میں پھیلانے میں سب سے بڑی رکاوٹ بناہوا ہے۔
ادھر روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئی نے ایک بیان میں امریکہ کی دوغلی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کاملک شا م میں دہشتگرد وں اورجنگ بندی کی پابندی نہ کرنے والے مسلح گروہوں کے خلاف کاروائی کو اپنامحفوظ حق سمجھتا ہے۔