تہران/ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے حزب اللہ لبنان کو استقامت و پائیداری کا مظہر اور دنیائے اسلام اور عرب ملکوں کے لیے سرمایہ افتخار قرار دیا ہے۔ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تہران میں شامی علما کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی ملکوں کی تابعداری کرتے ہوئے خطے کے بعض ملکوں کی جانب سے حزب اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ دہشت گردوں کے مقابلےمیں کامیابی شامی عوام کو نصیب ہوگئی ہے اور ایران خطے کی تحریک مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور تکفیریوں کا سرچشمہ اور ان کی وابستگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔