حزب اللہ عالم اسلام کیلئے مایہ ناز تنظیم:تیونسی رہنما راشدالغنوش

تیونس/تیونس کی النہضہ تحریک کے سربراہ راشد الغنوشی نے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے دلیرانہ اور شجاعانہ مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان عالم عرب اور عالم اسلام کے لئے مایہ نازاسلامی تنظیم ہے جسے کسی صورت میں دہشت گرد قرار نہیں دیا جاسکتا۔ دہشت گرد گروہ اپنی حکومتوں اور اپنے عوام کے خلاف لڑے رہے ہیں جبکہ حزب اللہ اپنی حکومت اور لبنانی عوام کی محافظ تنظیم ہے جس نے پورے لبنان کو اسرائیل کے جارحانہ حملوں سے بچا رکھا ہے اور جس نے لبنان کی سرزمین کو اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ سے آزاد کرالیا ہے۔
راشد الغنوشی نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اسرائیل کے خلاف ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی مانند ہے اور عرج حکمرانوں کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے ۔واضح رہے تیونس کی حکومت نے حزب اللہ کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میںشامل کرنے کی شدید مذمت کی۔