بیروت/لبنانی وزیر اعظم نے حزب اللہ کو مزاحمتی فورس اور ملک کے دفاعی اور سیاسی ڈھانچے کا اہم رکن قرار دیا ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق لنبانی وزیر اعظم تمام سلام نے ’’اسکائی ‘‘نیوز ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں حکومت لبنان اور حزب اللہ کے درمیان اختلافات میں شدت آنے کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک حزب اللہ اس ملک اور اسی سرزمین سے وجود میں آئی ہے اور اس نے تاریخی دشمن کے مقابلے میں استقامت کی ہے اور وہ لبنان کی حکومت اور پارلیمنٹ کی اہم سیاسی رکن ہے۔ لبنانی وزیر اعظم نے لبنان کے سیاسی گروہوں کو متحد کرنے میں مشترکہ اصولوں کے حصول کے لئے حزب اللہ کے ساتھ پائے جانے والی ہم آہنگی کا ذکر کیا اور لبنان کے اندرونی حالات کو مستحکم کرنے کے مقصد سے لبنانی گروہوں میں پائے جانے والے اختلافات کے خاتمے پر تاکید کی۔