بیروت/ولایت ٹائمز نیوس سرویس/حزب اللہ لبنان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ بیروت حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
سید حسن نصراللہ شہید عباس موسوی کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے اور اسی وقت سے یعنی 32 سال سے استقامتی محاذ کے پرچم تلے غاصب صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف بر سر پیکار تھے اور آخری دم تک قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی حمایت کی راہ میں لڑتے رہے اور اپنی جان اسی راہ میں نچھاور کر دی۔
ان کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی ایران، عراق، فلسطین ، پاکستان، کشمیر سمیت کئی ممالک میں عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ بڑے پیمانے پر مظاہرے اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔