کراچی/پاکستانی سنی تحریک علماء بورڈکے100سے زائد مفتیوں نے بدنام زمانہ تکفیردی دہشتگردگروہ داعش کو عصر حاضر کے خوراجی قراردیا ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے’’عالمی ’’نیوزنور‘‘ کے حوالے نقل کیا ہے کہ سنی مفتیوں نے اعلامیہ میں کہاہے کہ اس تکفیری دہشتگرد گروہ کادین مبین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خونخوار اوروحشی دہشتگرد گروہ داعش اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بے گناہ عوام کے قتل وغارت میں مصروف ہے جوکہ اسلامی اصولوں اورقوانین کے خلاف ہے۔انہوں نے دین مبین اسلام کو امن ،بھائی چارے ،رواداری ،محبت اورملنساری کادین قراردیتے ہوئے کہاکہ بدنام زمانہ تکفیری دہشتگردگروہ داعش ایک خارجی اوردہشتگردگروہ ہے جس نے اپنے ناپاک عزائم اوراقدامات سے دین مبین اسلام کو بدنام کیاہے۔علماء بورڈ نے امت مسلمہ کو داعش جیسے خارجی ،خونخوار اوروحشی گروہ جن کی وجہ سے امت مسلمہ میں انتشار اورتقسیم پیداہواہے کے خلاف متحد ہوکر اس خونخوارگروہ کو صف ہستی سے مٹانے پر زور دیا ہے۔