غزہ:فلسطین کے مفتی ڈاکٹرمحمد احمد حسین نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے نوجوانوں کو ایسے وہابی گروہوں اور جماعتوں سے دور رہنا چاہیے جو بے گناہ انسانوں کو قتل کرتے ہوں کیوں کہ بچوں، عورتوں اوربوڑھوں کو قتل کرنے والے اسلامی تعلیمات کے پیروکار نہیں بلکہ دہشت و وحشت پھیلانے والی سامراجی طاقتوں کے آلہ کار ہیں۔’’ولایت ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر لاہور کے بحریہ ٹاؤن میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی مفتی ڈاکٹرمحمد احمد حسین نے کہاکہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کا مقصد فلسطینیوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو کمزور کرنا ہے جبکہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف تمام امت کومتحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔