داعش کا کو ئی مذ ہب نہیں ہے:ایرانی اہلسنت عالم دین

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ بد نام زما نہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا کو ئی مذ ہب نہیں ہے ۔
’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ نیوز نور ‘‘ کے حوالے خبردی ہے کہاسلامی جموریہ ایران کے صوبہ کر مان شاہ کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین ’’ ما مو ستا قدر قادری ‘‘نے کہا ہے کہ بد نام زمانہ تکفیر ی دہشتگرد گروہ داعش کا کسی بھی مذ ہب سے کو ئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ گروہ انتہا پسند سنی مفتیوں اور مغربی انٹلی جنس نظام کی ایک وحشی پیدا وار ہے ۔

انہوں نے عصر حا ضر میں ہو رہے اسلام اور قر آ ن پر حملوں کی جانب اشارہ کر تے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی نا اتفاقی کی وجہ سے اسلام دشمن عنا صر اور تکفیری گروہ دین مبین اسلام پر حملوں میں کا میاب ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے کچھ لوگ اسلامی احکامات کو ذاتی خوا ہشات کیلئے استعمال کر رہے ہیں جسکی وجہ سے عالم اسلام میں تشدد اور بحران کی کیفیت پیدا ہوئی ہے ۔

انہوں نے علما ئے کرام اور مبلغین کو اسلام دشمن عنا صر کی ساز شوں کو نا کام بنانے کیلئے کلیدی اور تا ریخی کردار ادا کر نے کی تلقین کی ۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا میں مو جودہ مسا ئل کی اصل وجہ جہا لت اور گمراہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مذ ہبی رہنما ؤ ں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امت کو ایک دوسرے کے نز دیک لانے کیلئے ہمیشہ کو شاں رہیں اور اسلامی علما ء اور عوام کو اپنے ذاتی خیالات دوسروں پر مسلط کر نے سے گر یز کر نا چا ہئے ۔

مو صوف اہلسنت عالم دین نے امت مسلمہ کے درمیان با ہمی تعا ون اور اتحاد کو فروغ دینے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کر دار کی سرا ہنا کر تے ہو ئے کہا کہ اگر عرب ممالک خا ص کر مصر میں بھی ایران کی طرح ایک فہیم اور صا حب بصیرت رہنما ہو تا تو مصر سمیت تمام عرب دنیا کی صورتحال ایسی نہ ہو تی ۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے آ غاز سے ہی اسلامی جمہو ریہ ایران کو مختلف سیا سی ، فر قہ وارا نہ اور مذ ہبی جنگوں سے ہرا ساں کیا جارہا ہے لیکن ملک کی دانا ، فہیم ،صا حب بصیرت اور مقبول لیڈر شپ کی وجہ سے ملک کے خلاف ہو نے والی تمام سازشوں کو نا کام بنا دیا گیا ہے ۔

ما مو ستا قا دری نے مزید بد نام زمانہ دہشتگرد گروہ داعش کو شیعہ سنی مسالک کا مشتر کہ دشمن قرار دیتے ہو ئے کہا کہ دین مبین اسلام میں کسی بھی انسان کو بے وجہ قتل کر نے کا جواز نہیں ہے لیکن یہ وحشی اور درندہ صفت گروہ داعش مسالک و ادیا ن کا لحا ظ رکھے بغیر ہی انسا نوں کے اند ھا دھند قتل عام میں مصروف ہے جسے یہ بات وا ضح ہو جا تی ہے کہ اس حیوان صفت گروہ کا کسی بھی مذہب سے کو ئی تعلق نہیں ہے ۔