دشمنوں کی ناکامی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت میں مضمر:ممتاز ایرانی اہلسنت عالم دین

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے ایرانی قوم سے ملک میں 26 فروری کوہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تاکید کی ہے۔

’’ولایت ٹائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سندج کے ممتاز اہلسنت عالم دین ’’ماموستا خلیل ادبی‘‘ نے ایک مقامی نیوز ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں ایرانی قوم سے ملک میں 26 فروری کوہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں شرکت کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اس بات کہ اسلامی انقلاب کے دشمن ایرانی قوم کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں کو دہراتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کی بھاری شرکت سے دشمنوں کی سبھی سازشیں ناکام ہونگی ۔

یاد رہے کہ ایران میں 26 فروری کو دسویں پارلیمانی اور پانچویں ماہرین اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہے۔

اسی طرح کے ایک بیان میں رہبر معطم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آئندہ انتخابات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ سامراجی محاذ کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

آپ نے امریکہ کی جانب سے ایران کی دشمنی کا سلسلہ جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ اور یوروپی حکومتیں صیہونی حلقوں کے تسلط میں ہے۔