دنیا بھر میں آل سعود کے ہاتھوں شیخ نمر سمیت46شیعہ و سنی مسلمانوں کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کے خلاف مظاہرے

نئی دہلی/دنیا بھر میں آل سعود کے ہاتھوں ممتاز حجازی عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کے خلاف عوامی مظاہرے ہوئے ہیں ۔سعودی عرب،ایران،عراق، شام، لبنان، بحرین، نائجیریا،لندن،امریکہ، پاکستان اور ہندوستان میں عوام کی بڑی تعداد نے آل سعود کے ہاتھوں مرد مجاہد آیت اللہ شیخ باقر النمر سمیت47شیعہ و سنی مسلمانوں کو پھانسی دئے جانے کیخلاف غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے مظاہرے کئیں۔ مظاہرین نے آل سعود کے مجرمانہ اور بہیمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں امریکہ اور اسرائیل کا مزدور اور غلام قراردیا ہے۔ مظاہرین نے آل سعود مردہ باد کے نعرے لگائے اور سعودی عرب کے فاسدبادشاہ کو اسلام کا سب سے بڑا دشمن قراردیا ہے۔ایران کے شہر تہران میں مظاہرین نے آل سعود کے خلاف نعرے لگائے اور آیت اللہ باقر نمر کو شہید کرنے کے سعودی حکومت کے اقدام کی مذمت کی۔ مظاہرین نے سعودی سفارتخانے کے باہر سعودی عرب کی اسلام و انسان کش پالسیوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا اورغصے میں آکر ایک عمارت کو آگ لگائی۔مظاہرین نے زور دے کر کہا کہ آیت اللہ باقر نمر کو شہید کرنے کا مقصد شیعہ اور سنی مسلمانوں میں تفرقہ اور اختلاف ڈالنا ہے جس سے صرف صیہونی غاصب حکومت کو فائدہ ہوگا۔