ماسکو/روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر ترکی کے راستے شام میں داخل ہوتے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ایسی تازہ ترین اطلاعات انہیں موصول ہوئی ہیں کہ ترکی کے راستے بڑی تعداد میں دہشت گرد عناصر مسلسل شام میں داخل ہو رہے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کے بحران کے سیاسی حل کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کا مطلب دہشت گردی کے خلاف جنگ سے دستبردار ہونا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالمیرا میں شامی فوج کا آپریشن، جو روس کے فضائی حملے کے ساتھ جاری ہے، جلد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بدستور ترکی کے ساتھ شام میں داخل ہو رہے ہیں۔