رواں مزاحمتی جدوجہد اور تحریک آزادی کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں کشمیر کی نمائندہ تنظیموں نے متحدہ مزاحمتی قیادت کو مکمل منڈیٹ دیا

سرینگر:/جملہ مزاحمتی قیادت سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یاسین کی جانب سے بلائے گئے جملہ متعلقین(Stake holders) کا ایک نمایندہ اجلاس حیدر پورہ سرینگر(ہندوستان زیر انتظام کشمیر) میں منعقد ہوا جس میں جموں کشمیر بھر سے آئے ہوئے مختلف سیاسی، سماجی، دینی،تجارتی ،تعلیمی،ٹرانسپورٹ انجمنوں اور تنظیموں کے نمائندگان نے بھر پور شرکت کی۔
یہ اجلاس تحریک آزادی جموں کشمیر کو آگے بڑھانے اور موجودہ مزاحمتی جدوجہد کو جاری وساری رکھنے کے ضمن میں سبھی متعلقین کے مشورے اور آراء کے حصول کیلئے طلب کیاگیا تھا اور اس میں سبھی متعلقین نے متفقہ طور پر تحریک آزادی اور موجودہ عوامی مزاحمتی سلسلے کو جاری رکھنے کے ضمن میں اپنی قابل قدر تجاویز و آراء سے متحدہ قیادت کو نوازا۔ سبھی مقررین اور نمائندگان کا اس بات پر اتفاق تھا کہ آزادی کی تحریک کو شدو مد کے ساتھ جاری رکھنا سبھی کشمیریوں کا فریضہ ہے اور اس ضمن میں اقتصادی، تعلیمی،سماجی اور دوسرے میدانوں میں پیش آمدہ تکالیف اور کمزوریوں کا آنا اور ان پر صبر و استقامت اور حکمت و تدبر کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کی جستجو جاری رکھنا لازمی امر ہے۔ سبھی متعلقین نے متحدہ مزاحمتی قیادت کے اتفاق و اتحاد کو سراہتے ہوئے انہیں تحریک آزادی کو آگے بڑھاتے رہنے کا مکمل منڈیٹ دیا اور یقین دلایا کہ قیادت اس ضمن میں جو بھی پروگرام دے گی اور جو لائحہ عمل مرتب و متعین کرے گی سبھی لوگ اس پر عمل پیرا ہوں گے تاکہ تحریک آزادی کے سلسلے کو حصول منزل مقصود تک جاری رکھا جاسکے۔اجلاس کے دوران تحریک آزادی جموں کشمیر کے دوران شہید ہونے والے لاکھوں نفوس اور موجودہ عوامی مزاحمت کے دوران شہید کئے گئے تمام معصوموں کے لیے مغفرت کی دُعا کے ساتھ ساتھ جملہ متاثرین کے تئیں ہمدردی کا بھی اظہار کیا گیا۔
نمائندہ اجلاس میں جن جماعتوں، تنظیموں ،انجمنوں اور شخصیات نے شرکت کی اور اپنی آراء و مشوروں سے نوازا اُن میں جماعت اسلامی جموں کشمیر کے امیر جناب غلام محمد بٹ، جمعۃ اہل حدیث کے سربراہ غلام احمد بٹ، کارروان اسلامی کے غلام رسول حامی، حمایت الاسلام کے مولانا کورشید احمد قانون گو، امت اسلامی کے سربراہ میر واعظ قاضی یاسر احمد، مسٹر جگ موہن رینہ، مسٹر نریندر خالصہ جی، محمد عبداللہ طاری، فارو ق احمد ڈار المعروف بٹہ کراٹے، بار ایسوسیشن سربراہ میاں عبدالقیوم، محمد صدیق خان پروفیسر کشمیر یونیوسٹی، عبدالمجید زرگر (سول ساسائٹی)، کشمیر اکانومک فورم کے چودھری شوکت احمد، کشمیر چیمبر آف کامرس کے مشتاق احمد وانی، ہوٹل ایسوی سیشن کے مشتاق احمد چایا، ہاؤس بوٹ ایسوی سیشن کے محمد یوسف چاپری،مولاناسید وارث شاہ بخاری ، ڈاکٹرس ایسوی ایشن،جناب مسرور عباس انصاری (اتحاد المسلمین)، اسٹیڈی سرکل کے ڈاکٹر یوسف العمر، پرائیویٹ اسکول ایسوسی سیشن کے غلام نبی وار، اکونامک ایلائنس کے محمد یاسمین خان، حفیظ اللہ بخشی ٹریڈرس کپواڑہ، سیدحماد استوڈنٹ، محمد یوسف میر (مسلم لیگ)، نعیم احمد خان (نیشنل فرنٹ، بشیر احمد راتھر، (KTMF)، مشتاق ساغر ٹریڈرس نمائندہ، فیاض شبنم (EJAC)، حاجی سجاد حکیم ٹریڈر اسلام آباد، حاجی محمد اشرف ٹریڈر(سوپور)، ایس بڈھا سنگھ جی، حاجی محمد اشرف ٹریڈر (سوپور)، اعجاز احمد صوفی (ہندواڑہ)، خورشید احمد (بیوپار منڈل)، بشیر احمد بشیر (فروٹ منڈی)، مشتاق احمد داریل (ٹریڈر)، عبدالقیوم وانی (کے ایم ڈی)، غلام رسول زری (ویسٹرن بس اسٹینڈ)، غلام محمد ناگو (انجمن شرعی شعیان)، زمردہ حبیب (کشمیر خواتین مرکز)، یاسمین راجہ (مسلم خواتین مرکز)، انجینئر مختار یوسف (FCIK)، فیاض بخشی (چیرمین سومو ڈرائیوررس)، شیخ محمد یوسف (ٹرانسپورٹر) طاہر احمد لون (کن نگر)قابل ذکر ہیں۔