سرینگر میں شش روزہ قرآن و ہنر اسلامی کی خطاطی سے متعلق نمائشگاہ کا اہتمام

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/شہر سرینگر میں واقع علاقہ سعدہ کدل میں تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شش روزہ قرآن و ہنر اسلامی خطاطی کی نمائشگاہ کا اہتمام کیا گیا جس میں وادی بھر کے معروف دینی، علمی، صحافتی ، سماجی اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ شخصیات کے علاوہ طلباء و طالبات کی خاصی تعداد نے شرکت کی اوراس کوشش کی سراہنا کی۔ ولایت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نےشہر سرینگر کے علاقہ سعدہ کدل میں قرآن کریم کی خطاطی کی ایک منفرد نمائش کا اہتمام کیا۔ ادارہ کے سربراہ حجۃ الاسلام آغا سید عابد حسین نے کہا کہ نمائشگاہ کے انعقاد کا مقصد اسلامی ثقافت و تہذیب کے میراث کو تحفظ دینا اور اس فن کے نسبت نوجوان نسل کے اندر شوق و جذبہ پیداکرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عظیم سرمایہ موجود ہے جس کی حفاظت کرنا ہم سب کا بنیادی فریضہ ہے۔ ادھر وادی کے کئی معروف خطاط نے قرآن کی خوشخطی کےنمونوں ادارہ کو پیش کئے۔