قطیف:سعودی عرب کے قطیف اور الاحساء شہروں میں سعودی عرب کے حکام کی مجرمانہ اور بہیمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی حکام نے الاحساء کی مسجد رسول اعظم ؐ میں مومنین کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی اور امام جمعہ شیخ حسین الراضی کو گھر میں نظر بند کیا۔۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے سعودی عرب کے اخبار’’ خیبر ‘‘کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں نے رسول اعظم (ص) مسجد کے دروازوں کو بند کردیا اور نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔ سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ حسین الراضی نے سعودی حکام کے غلط اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے ممتاز شیعہ عالم دین شہید نمر باقر النمر کو شہید آزادی اور شہید راہ حق قراردیا ہے۔ شیخ نمر کو کس جرم میں شہید کیا گیا ؟ کیا شیخ نمر کو اس لئے شہید کیا گیا کہ وہ آل سعود پر شدید تنقید کرتے تھے اور انھیں امریکہ کے ساتھ روابط اور مالی کرپشن کی بنا پر تنقید کا نشانہ بناتے تھے ؟ شیخ نمر سعودی عرب میں عدل و انصاف ، جمہوریت کے خواہاں تھے اور وہ امریکہ نواز شاہی ڈکٹیٹر نظام کے خلاف تھے۔ انھوں نے کہا شہید نمر شہید راہ حق اور آزادی ہیں۔ کیا آل سعود اور سعودی عرب کے حکام ، پیغمبر اسلام ،خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بالا تر ہیں؟