تہران/ایران کے اہلسنت علماء نے سعودی عرب کی طرف سے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کو شہید کرنے پر سعودی عرب کے حکام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکام اور بادشاہ جاہل و نادان ہیں اور وہ خطے میں امریکہ کی نوکری کررہے ہیں۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’مہر خبررساں ایجنسی ‘‘خبر دی ہے کہ سیستان اور بلوچستان کے اہلسنت علماء نے سعودی عرب کے مماتاز عالم دین شیخ باقر النمر کو شہید کرنے پر سعودی عرب کے حکام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکام اور بادشاہ جاہل و نادان ہیں اور وہ خطے میں امریکہ کی نوکری کررہے ہیں۔مولوی اسحاق مدنی نے کہا کہ سعودی عرب نے امریکہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے یمن اور شام میں اپنی شکست کا بدلہ لیا ہے۔ مولوی عبدالحمید کا کہنا ہے کہ اس وقت عالم اسلام کو سخت شرائط کا سامنا ہے اور ایسے شرائط میں سعودی عرب کے حکام کے اقدامات انسانی اور اسلامی اقدار کے سراسر خلاف ہیں۔مولوی عبدالصمد ساداتی کا کہنا ہے کہ آل سعود خطے میں اسلامی مقدسات کو تخریب اور دہشت گردی کو امریکہ کی مرضی کے مطابق فروغ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آل سعود خطے میں امریکہ کے نوکر ہیں اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ آل سعود کے مکر و فریب سے آگاہ رہیں کیونکہ سعودی عرب بڑے شیطان امریکہ کا اتحادی ہے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے اور مسئلہ فلسطین کے حل میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔