ریاض:سعودی سیکورٹی فورس نے شاہی خاندان پر تنقید کرنے والے بلاگر کی بہن کو بھی گرفتار کر لیا۔سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے منگل کے دن رائف بدوی کی بہن سمر بدوی کو اپنے شوہر ولید ابوالخیر علی کے ٹویئٹ پیج کو چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔اپنے سالے رائف بدوی کی حمایت کرنے والے ابوالخیر علی کو 2014 میں بادشاہ کی توہین کرنے کے جرم میں پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔سمر بدوی کے بھائی رائف بدوی کو بھی سن دو ہزار چودہ میں انٹرنیٹ سائٹ چلانے کے الزام میں دس سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔ سمر بدوی کو اس کی دو سالہ بیٹی کے ہمراہ جدہ سے گرفتار اور بعد ازاں ظہران جیل منتقل کر دیا گیا۔