تہران:عالم جہاںکے مرجع تقلید نے کہا کہ سعودی عرب میں ایک قبیلے کی حکومت ہے اور سعودی عرب شاہزادوں نے اس ملک کی پوسٹوں اور اقتصادی ذرائع پر قبضہ کررکھا ہے اور ثروت اکٹھی کرنے میںلگے ہوئے ہیں جبکہ اس ملک میں آزادی اور حقوق بشر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے’’ابنا‘‘ کے حوالے نقل کیا ہے کہ عالم جہاں کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے مسجد اعظم قم میں فقہ کے درس خارج کے آغاز میں امام حسن عسکری(ع) کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تقوا، شہادت، بردباری اور درگذشت ایسی صفات ہیں کہ جس کی طرف توجہ دینا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا دوسروں کی مدد کرنا بھی بہت اچھا کام ہے۔آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے حقوق بشر کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا حقوق بشر کی صورت حال گذشتہ ادوار کی نسبت اچھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا سعودی عرب میں آزادی اور حقوق بشر کا کہیں بھی نام و نشان تک نہیں ملتا۔انہوں نے کہا اس ملک میں آیت اللہ شیخ نمرسمیت 47 افراد کو ایک ہی دن تختہ دار پر چڑھا دیا گیا اور دوسری طرف یمن میں سعودی عرب بے گناہ یمنی شہریوں کے قتل عام میں مصروف ہے۔