قم / جامع المصطفی ؐالعالمیہ کے سربراہ نے وہابی اور تکفیری فکر کو اسلام کے صحیح اصولوں کے منافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تعلیمی نظام میں وہابی اور تکفیری فکر کو فروغ دیا جاتا ہے جو اسلام کے بنیادی اور صحیح اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ’’ آیت اللہ علی رضا اعرافی‘‘ نے ایک علمی سمینار سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کے اس غلط اور منحرف تعلیمی نظام نے پوری دنیا کو سخت مشکلات سیدوچار کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی یونیورسٹیوں اور تمام تعلیمی اداروں میں وہابی اور تکفیری فکر کو فروغ دیا جارہا ہے اور اس غلط اور گمراہ کن فکر کو عالمی سطح پر بڑے زور و شور کے ساتھ پھیلایا جارہا ہے ۔
سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلیمی نظام کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے تعلیمی نظام میں تفرقہ ڈالنے کی تربیت دی جاتی ہے جبکہ ایران کے تعلیمی نظام میں اتحاد اور یکجہتی اور تمام ادیان کے ساتھ باہمی رواداری کا درس دیا جاتا ہے۔