سید حسن نصر اللہ ایک انقلاب آفرین شخصیت کا نام ہے:نمائندہ ولی فقیہ ہند

نئی دہلی/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/نمائندہ ولی فقیہ ہند آیت اللہ مہدی مہدوی پور نے حزب لبنان کے سربراہ سید حسن نصر و دیگر شخصیات کی شہادت پرایک تعزیتی پیغام جاری کی جس کا متن ولایت ٹائمز کی خدمت میں پیش ہے:

لبنان میں حزب اللہ کے اسوہ مقاومت ، مجاہد عظیم، نہایت ہوشیار اور دور اندیش رہنما حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقاسید حسن نصر اللہ کی غم انگیز اور جانسوز شہادت کی خبر بہت ہی دردناک اور غم انگیز تھی، اس عظیم مجاہد اور عظیم المرتبت عالم دین نے غاصب صہیونی حکومت اسرائیل سے مقابلہ کے لئے۳۲ سال تک قدیم اور قدرتمند اسلامی مقاومت تنظیم حزب اللہ کی رہبری کی اور سینکڑوں مرتبہ غاصب صہیونی اسرائیلی افواج کو اس کی شیطانی سازشوں میں ناکام بنایا، یقینا وہ اپنے جد امجدحضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے سچے پیروکار تھے اور ہمیشہ شہادت کو اپنے لئے ایک عظیم افتخار مانتے ور ہمیشہ اس کی آرزو کیا کرتے تھے۔

یہی حزب اللہ کی طاقت اور اس کا کمال ہے جس نے لبنان کو اسرائیلی صہیونی افواج کے شر سے نجات دلائی، اسے مکمل طور پر آزاد کیا اور سرافراز بنایا، لبنان کی شریف عوام کو خواہ وہ کسی بھی دین و مذہب سے ہوں،انہیں تہذیب و تمدن کی جانب گامزن کیا، معصوم بچوں کے قاتل صہیونی اسرائیلی افواج کے مقابلہ میں حزب اللہ ہمیشہ لبنان اور اسلامی محاذ مقاومت کے لئے مستحکم دیوار بنی رہی اورگذشتہ ایک سال سے غزہ میں غاصب صہیونی اسرائیلی افواج کی جارحیت کے خلاف اور غزہ کے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ابھی تک شجاعت اور دلیری کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کا جان و مال سے مقابلہ کر رہی ہے۔

اسلامی مقاومت کے قائد سید حسن نصر اللہ کا راستہ آزادی، پامردی، فداکاری، وفاداری ، شہادت طلبی ، مردانگی اور مخلصانہ جہاد کا نام ہے جسےدنیا کی مظلوم عوام ہر حال میں پوری طاقت کے ساتھ آگے لے جائیں گے۔

اس عظیم فقدان پر امام زمانہ، امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای مدظلہ العالی، حزب اللہ کےبہادر اور دلیر اراکین، چاہنے والے ، دنیا کے تمام آزادی خواہ اور حریت پسند انسانوں مخصوصا سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، انشاء اللہ حزب اللہ پہلے سے بھی بہت زیادہ قوی ، محکم اور استوار بن کر ظاہر ہوگی اورصہیونیت کے خلاف جدو جہد کرنے والےسیدمظلوم سید نصر اللہ کا خون، اسلامی محاذمقاومت میں تازہ جان ڈالے گی۔انشا ء اللہ