شامی عوام پانچویں سال بھی حج کی سعادت سے محروم

آل سعود کی ہٹ دھرمی کے سبب شامی عوام مسلسل پانچویں سال حج کی سعادت سے محروم رہیں گے۔شام میں حج کے امور سے متعلق محکمے کے مطابق سعودی حکومت نے اس سال بھی سیکڑوں شامی باشندوں کو مناسک حج کی ادائیگی سے روکدیا ہے۔ حج کے امور کے نگراں ادارے نے اس سلسلے میں جاری ہونے والے اپنے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ مناسک حج کا انتظام کرنے والوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ حجاج بیت اللہ اورزائرین روضہ رسول کی خدمت کریں اور فریضہ حج کی ادائیگی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔شام کے حج مشن کے مطابق آل سعود کے دربار سے وابستہ وہابی فکر کی حامل سعودی وزارت حج، شام کے محکمہ اوقاف کے ساتھ بات چیت اور معاہدے پر دستخط کرنے سے اب تک گریزاں رہی ہے۔شام کے حج مشن کے مطابق آل سعود کا یہ اقدام مناسک حج کے سلسلے میں تمام معاہدوں اور وعدوں کے منافی ہے، شام کے عوام عرصہ پانچ سال سے فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سعودی حکومت فریضہ حج کے سلسلے میں دیگر ملکوں کے برخلاف شام کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ کرنے پر تیار نہیں ہے۔آل سعود نے ذاتی مخاصمت اور اپنے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے مقصد سے ایرانی حجاج کو بھی فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم کر دیا ہے۔