شام میں ایک ہزار دو سو مسلح مخالفین نے خود سپردگی کر دی:گورنر محمد خالد

دمشق/شام کے جنوبی صوبے درعا کے گورنر محمد خالد الھانوس نے کہا ہے کہ1200 سے زیادہ مسلح مخالفین نے خود سپردگی کردی ہے۔
’’ولایت ٹائمز‘‘نے ’’ ابنا‘‘ کے حوالے خبر دی ہے کہ شام کے جنوبی صوبے درعا کے گورنر محمد خالد الھانوس نے کہا ہے کہ ایک ہزار دوسو سے زیادہ مسلح مخالفین نے خود سپردگی کردی ہے۔
محمد خالد الھانوس نے دمشق کی طرف سے جنگ بندی کی پابندی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار دوسو سے زیادہ حکومت مخالف مسلح عناصر نے صوبہ درعا میں ہتھیار ڈال کر خود کو فوج کے حوالے کردیا ہے۔