تہران/جوان شہید کوامامحسین علیہ السلام کی طرح تکفیری دہشتگردوں نے ذبح کر دیا گیا۔شہید محسن حججی کی عمر25 سال تھی اور وہ شہر اصفہان کے رہنے والے تھے۔ پیغمبر اسلام(ص) کی نواسی حضرت زینب بنت علی (س)کے دفاع اور تکفیریت کے خلاف شام میں جاری جنگ میں حصہ لینے کی خاطر انہوں نے شام کا سفر کیا۔چند روز قبل وہ عراق اور شام کی سرحد کے قریب میدان جنگ میں داعشی دہشتگردوں کے ہاتھوں اسیر بنا لئے گئے اور اسیرہونے کے بعد جلاد صفت تکفیری دہشتگردوں نے ان کا سر تن سے جدا کر دیا۔ان کی والدہ نے جب انکی شہادت کی خبر سنی تو بولیں :’’میں نے اپنے بیٹے کو حضرت زینب سلام اللہ علیھا پر قربان کیا ہے‘‘۔شہادت کے بعد ان کی اہلیہ کا کھنا تھا:’’محسن نے شام کا رخ اس لئے کیا کہ دنیا والوں کو بتائیں کہ اب بھی اللہ والے ہیں دنیا میں۔۔۔وہ بتانا چاہتے تھے کہ ہبر انقلاب امام خامنہ ای تنہا نہیں ہیں۔۔۔جو ان پر آنسو بھانا چاہتا ہے وہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی مظلومیت پر آنسو بہائے اور دعا کرے کہ خدا ہمیں بھی صبر و تحمل عطا فرمائے۔شہید محسن حججی نے ایک دو سالہ بچہ اپنی یادگار کے طور پر چھوڑا ہے۔یہ جوان شہید گزشتہ دنوں میں دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے اور بڑی شخصیتوں سے لے کر عوام تک سبھی نے انکی جانفشانیوں کو سراہا۔گزشتہ دنوں سے راہ حقیقت و ولایت میں ذبح ہونے والے شہید محسن حججی نے میڈیا میں ایک ولولہ پیدا کر رکھا ہے۔ اس شہید کی عظمت کا اندازہ لگانے کے لئے ان کی وصیت ملاحظہ کر ناکافی ہے جو انہوں نے اپنے دوسالہ بیٹے کے نام کی ہے۔(سلام علیکم علی بیٹا!جیتے رہو میرے پھول سے بیٹے،خوب پھلو پھولو میری جان !بس کچھ باتیں تم سے کہنی ہیں۔مجھے معاف کردینا کہ تمہیں چھوٹی سی عمر میں چھوڑ کر چلا گیا۔) اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے شہید محسن حججی کی دردناک شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے اور کہا کہ شہید محسن حججی کا دہشت گرد تنظیم داعش نے قید کرنے کے بعد بہیمانہ اور سفاکانہ طورپرسرقلم کردیا تھا۔جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد شام اور عراق میں اب تک سیکڑوں سنیوں، شیعوں اور فرزندان توحید کے سر قلم کر چکے ہیں دہشت گرد اپنے سفاکانہ اور بہیمانہ اقدامات کے ذریعہ یزیدیت کو دوبارہ زندہ کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ہماری جنگ صرف تکفیریت کیخلاف جنہورں نے اسلام کو بدنام کیا اور بے گناہ مسلمانوں و غیر مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں۔