بغداد/عالم اسلام کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے سعودی عرب میں دینی رہنما شہید آیت اللہ شیخ باقر النمر کو مظلومانہ طور پر شہید کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ المسلہ ‘‘کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے بزرگ مرجع آیت اللہ سیستانی نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے رہنما شہید آیت اللہ شیخ باقر النمر کو مظلومانہ طور پر شہید کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس سے قبل آیت اللہ سیستانی نے ایک خط میں سعود حکام سے کہا تھا کہ وہ شیخ نمر کو شہید کرنے سے اجتناب کریں اور انہیں اپنے بے بنیاد الزامات کا نشانہ نہ بنائیں۔