عراق میں داعش کو بدترین شکست کا سامنا،وزیر اعظم نے شہر فلوجہ کی آزادی کا اعلان کر دیا

بغداد/عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے فلوجہ کے اسٹراٹیجک شہر کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے اپنے وعدے پر عمل کردیا ہے اور ہم عنقریب موصل کو بھی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیں گے۔عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی فورسز نے فلوجہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے فلوجہ کی لڑائی شہید ہونے والے عراقی فوجیوں اور قبائل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے عزیز وطن کو ملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کے وطن سے آزاد کراکر تاریخ رقم کردی ہے۔عراقی وزیر اعظم نے داعش دہشت گردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے لئے عراق میں کوئی جگہ نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق اب تک فلوجہ میں ایک ہزار سے زائد دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔عراقی عوام نے فلوجہ کی آزادیپر جشن منایا اور فوج کی سراہنا کی۔انہوں نے عراقی عوام کی استقامت، مرجع تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی کی نصیحتوں اور پیغامات اور دیگر ممامملک کو خراج تحسین پیش کیا۔