غاصب صیہونی افواج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید

غزہ/غاصب صیہونی فوجیوں نے زخمی فلسطینی کو بے رحمی کے ساتھ شہید کر دیا۔غاصب صیہونی فوجیوں نے زمین پر پڑے زخمی فلسطینی کے سر میں بہت قریب سے گولیاں ماریں۔ اپنی شہادت سے قبل مذکورہ فلسطینی نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر صیہونی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اس کا ساتھی شہید اور وہ خود زخمی ہو گیا تھا، تاہم صیہونی فوجیوں نے امدادی ٹیم کو جائے وقوعہ پر جانے اور زخمی فلسطنی کو اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی اور بعد ازاں اس کے سر میں گولیاں مار کر اسے شہید کر دیا۔ ان دونوں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد، دو سو دس ہو گئی ہے۔