سرینگر/ولایت تائمز نیوز سرویس/انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام بارہ بڈگام میں جمعہ نماز کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطین غزہ لبنان میں ابھی بھی صہیونی دہشتگردی جاری ہے اور امن کے داعی خاموش تماشائی بنےہیں ۔ ٓغا سید حسن نے غزہ میں فلسطینی حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے تناظر میں کہا ہے کہ یحیحیٰ السنوار کی شہادت پورے خطے میں جاری مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی دے گی کیونکہ شہید کا خون ضرور رنگ لاتا ہے اور کسی شخصیت کے مرنے سے اس کی ایڈیولوجی ختم نہیں ہوسکتی ہے۔ آغا حسن نے کہا جب تک صہیونی قبضہ اور جارحیت برقرار ہے تب تک مزاحمت بھی جاری رہے گی اور آنے والی نسل اپنے رہبروں کے نقش قدم پر ثابت قدم رہ کر صہیونی جابروں کا قلع کمہ کرے گی۔ اگر چہ ہم سوگوار ہیں لیکن رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای مد ظلہ کا یہ اطمنان بخش جملہ ’’اسرائیل عنقریب نابود ہوگا ‘‘مظلوم فلسطینوں کےعزم کو مضبوط کرتا ہے۔