قدس یہودیت کا مرکز ویہودیوں کیلئے مقدس ہے:سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کیلئے تحقیقاتی مرکز کے مدیر اعلیٰ

ریاض/سعودی عرب کے شہر جدہ میں مشرق وسطی کیلئے تحقیقاتی مرکز کے مدیر اعلیٰ نے امریکی چینل کے ساتھ ایک انٹریو میں ٹرنپ کے یروشلم اعلان کی تائید کرتے ہوئے قدس کو یہودیت کا مرکز قرار دیا۔‘‘ولایت ٹائمز‘‘ نے خبر رساں ادارہ ’’وطن سرب‘‘کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں مشرق وسطیٰ کیلئے تحقیقاتی مرکز کے مدیر اعلی عبدالحمید حکیم نے ایک امریکی ٹی وی چینل ’’الحرۃ‘‘کو دیئے گئے انٹرویو میں دعوی کیا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کی دارالحکومت قرار دینے کے رسمی اعلان نے بات چیت کے جمود کو توڑ کر اسے جاری کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں بحیثیت عرب اس بات پر ایمان ہونا چاہے تاکہ فریق مخالف بھی اسے بخوبی سمجھ سکے۔ہمیں مد مقابل کی خواہش کو مدنظر رکھناچاہئے تاکہ صلح کے مذاکرات میں کامیاب ہوسکیں۔ہمیں اس بات کو قبول کرنا چاہئے کہ’’ قدس یہودیت کا مرکز ہے اور یہودیوں کے لئے مقدس ہے جیسے مدینہ اور مکہ مسلمانوں کے لئے مقد ہے ۔ادھر سعودی باشندوں نے سماجی نیٹ ورکنگ سایٹس پر اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس کو مسترد کر کے مشرق وسطی کیلئے تحقیقاتی مرکز کے مدیر اعلی عبدالحمید حکیم کو اسرائیل کا حامی قرار دیا۔