قرآن اسلامی آئین کا پہلا منبع ہے

مفتی آعظم لبنان

بیروت/ لبنان کے مفتی اعظم شیخ عبد اللطیف نے قرآن کریم کو اسلامی آئین کا پہلا منبع قرار دیا۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’رسا ‘‘نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مفتی اعظم شیخ عبد اللطیف نے لبنان کے دار الحکومت بیروت میں حافظ قرآن کریم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قرآن کو اسلامی آئین کا پہلا منبع قرار دیاہے۔
لبنان میں کثیر قرآنی مراکز کی موجود گی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا کہ لبنان میں قاریان قرآن کی کثرت نے لبنان کی اہمیت بڑھا دی ہے ۔ اس ملک کے حفاظ مختلف عرب اور مسلم ملکوں میں ہونے والے مقابلے میں حاضر رہے ہیں۔انہوں نے قرآن کریم کو اسلامی آئین کا پہلا منبع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قران کی پہلی آیتیں انسان کو علم اندوزی اور معرفت شناسی کی دعوت دیتی ہیں اور اسی بنیاد پر دنیا کے پہلے اور بہترین علوم قران کریم من جملہ قران ، قرات ، تفسیر اور فقہ سے متعلق ہیں۔
اس پروگرام کے آخر میں شیخ عبد اللطیف اور شیخ محمد عکاوی نے حفاظ قران کریم کو ڈگری اسناد سے نوازا۔