قم ایران میں وسیم رضا کشمیری کی مادربزرگ کی یاد میں مجلس ترحیم کا اہتمام

سرینگر/ہلال حسین//اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم جموں وکشمیر کے جواں سال مذہبی اسکالراور ولایٹ ٹائمز کے بانی و مدیر اعلیٰ وسیم رضا کشمیری صاحب کی مادر بزرگ کے انتقال پُر ملال پرجمعرات کو شہر مقدم قم میں ایک پرنور مجلس ترحیم منعقد ہوئی جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا اور پسماندگان مخصوصاً وسیم رضا سے تسلیت اور ہمدلی کا اظہار کیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق اسلامیہ جمہوریہ ایران کے مذہبی اور علمی شہرقم میںجموں کشمیر کے پولیٹکل ایکٹویست وسیم رضا کشمیری کی مادر بزرگ کی وفات کے سلسلے میںایک پر نور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیر، ہندوستان اور ایران کے علمائے کرام اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔
مجلس کا آغازمولانا سید مظفر صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور مولانا محمد شفیع رضوی اور جناب سرور حسین نے سوزخوانی پیس کی۔
مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے جواں سال عالم اور مصنف حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر آغا سید مدثر رضوی صاحب نے فلسفہ موت پر روشنی ڈالی اورمادی دنیا میں انسان کی اصلی ذمہ داریوں کو اجا گر کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے رو سے دنیاوئی زندگی آخرت کے دائمی اجر اور پاداش کے علاوہ رضائی الٰہی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے بشرطیکہ انسان احکام الٰہی کا پابند رہے۔
آخر پر مقرر نے شہدائے کربلا کو یاد کرتے ہوئے ان کے دکھائے ہوئے نقش قدم کو انسانیت کیلئے نجات کا وسیلہ قرار دیا۔
آغا سید مدثر نے جملہ علماء اور طلاب کی جانب سے سوگوار کنبے مخصوصاً وسیم رضا صاحب کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ وطن اور خانوادہ سے دور ہیں تاہم اس مصیبت وقت میں ہم سب ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔
درین اثنا مدرسہ حوزہ علمیہ امام خمینی ؒ کے علاوہ ایران اور ہندوستان کے اہم شخصیات نے بھی تعزیت پیش کی۔