تھران/پاکستانی قومی اسمبلی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات اور اقتصادی تعاون دشمن کیلئے سخت و نہایت اہم پیغام ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے طلاب کو قم میں حقیقی اسلام کی تعلیم دی جا رہی ہے نہ کہ تکفیریت کی۔
ولایت ٹائمزنےشعور نیوزکے حوالے سے نقل ہے کہ پاکستانی قومی اسمبلی کے چیئر مین ایاز صادق نے ایران کے مقدس شھر قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر پر حاضری دی۔
پاکستانی اسمبلی کے چیئرمین ایام صادق نے قم میں امام جمعہ،حوزہ علمیہ کے سرپرست و جامعۃ المصطفی(ص) العالمیہ کے رئیس آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ملاقات کی اور کہا کہ پاک ایران مضبوط تعلقات مشترکہ دشمن کیلئے سخت و اہم پیغام ہے۔
قم میں موجود دینی مدارس کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک سے طلاب کو حقیقی اسلام کی تعلیمات سے آشنا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ قم میں دین مبین اسلام کی حقیقی تعلیمات کو ترویج دی جا رہی ہے نہ کہ داعشی یا طالبانی اسلام کی۔
انہوں نے اتحاد کو مسلمانوں کی تمام مشکلات کا حل قرار دیا اور کہا کہ دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کیلئے مسلمان ممالک کو ایک ہونا ضروری ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے چیئرمین نے دونوں ممالک کے بردارانہ تعلققات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں اور ایک دوسرے کی خوب مہمان نوازی بھی کرتے ہیں لیکن دونوں ہمسایہ ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی مجھے ایران آنے کا موقع ملا میں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور اب کی بار بھی یہی کہونگا کہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملاقات کےدوران موصوف نے رئیس حوزہ کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ کشمیریوں کو نہایت ہی بے رحمی سے مارا جارہا ہے۔انہوں نے ایران سمیت تمام مسلم ممالک کو کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانی پر زور دیا۔