ماہ مبارک رمضان کے احکامات پر مبنی رسول اللہؐکا انتہائی ضروری خطبہ

نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آٹھویں وصی اور امت کے امام حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام ساتویں،چٹھے،پانچویں،چوتھے،تیسرے اور دوسرے اوصیاء رسول اللہ علیہم السلام اماموں کے حوالے سیپہلے امام اور چوتھے خلیفہ حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابیطالب نے فرمایا:ہم ایک شعبان المعظم کے آخری دنوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے تھے آپ نے ماہ مبارک رمضان کے احکامات پر مبنی انتہائی ضروری خطبہ ارشاد فرمایا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے “نیوزنور” نے “عیون خبار الرضا “کے حوالے سے ماہ مبارک رمضان کے استقبال کے غرض سے ماہ مبارک رمضان کے احکامات پر مبنی رسول رحمت(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انتہائی ضروری خطبہ کہ جسے آٹھویں امام حضرت علی ابن موسی الرضا نے چھے اماموں کے حوالے سے پہلے امام اور چوتھے خلیفہ حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام سے نقل کیا ہے جسکا رواں ترجمہ نیوز نور کی طرف سے قارئین کے نذر ہے:
1۔اے لوگو،تمہارے گناہوں کو بخشنے کیلئے خدا کا مہینہ رحمت و برکت کے ساتھ تمہاری طرف آیا ہے۔
2۔ایسا مہینہ جو کہ دوسرے تمام مہینوں پر فضیلت رکھتا ہے۔
3۔اس مہینے میں روزوں کی سب سے بڑکر فضیلت ہے۔
4۔اس مہینے کی راتیں بڑی فضیلت کی راتیں ہیں۔
5۔اس مہینے کے لمحے تمام لمحات اور اوقات سے عظیم و برتر ہیں۔
6۔ایسا مہینہ ہے کہ جس میں آپکو خدا کا مہمان بننے کا دعوت دیتا ہے۔
7۔ اور خدا نے اس مہینے میں تمہاری تکریم کی ہے۔
8۔رمضان کے مہینے میں تمہاری سانس لینے کو بھی تسبیح کرنے کے برابر ہے۔
9۔ اور اس مہینے میں تمہارا سونا بھی خدا کی عبادت ہے۔
10۔اس مہینے میں تمہاری عبادت و بندگی خدا کے دربار میں قبول ہے۔
11۔اس پیاریمہینے میں تمہاری دعا مستجاب ہے۔
12۔صحیح نیت اور پاک دل کے ساتھ خدا سے اپنی حاجات مانگیں۔
13۔ اور خدا سے اس مہینے میں روزہ رکھنے کی توفیق مانگو۔
14۔ اور قرآن کی تلاوت کرنے کی توفیق مانگو۔
15۔بدنصیب انسان وہ ہے جو اس مہینہ میں خدا کی بخشش اور معافی کا مستحق نہ بن سکے گا۔
16۔اس مہینے کی پیاس اور بھوک سے قیامت کی پیاس اور بھوک کو یاد کریں۔
17۔فقیروں اور محتاجوں کو صدقہ دیں۔
18۔اس مہینے میں اپنے بڑوں کا احترام کریں۔
19۔چھوٹوں اور بچوں کے ساتھ محبت سے پیش آئیں۔
20۔اس مہینہ میں سب سے زیادہ صلہ رحم کریں۔
21۔اپنی زبان کو نامناسب باتوں سے پاک رکھیں۔
22۔ اور جسے خدا نے حلال نہیں کیا ہے اس سے آنکھیں بچاو۔
23۔اور جو کچھ سننا حلال نہیں اسے نہ سنو۔
24۔یتیموں کے ساتھ پیارو محبت کے ساتھ پیش آو تاکہ تمہارے یتیموں کے ساتھ محبت رکھی جائے۔
25۔اوراپنے گناہوں سے توبہ کرو۔
26۔نماز کے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو خدا کی بارگاہ میں دعا کیلئے بلند کریں۔
27۔کیونکہ نماز کا لمحہ بہترین لمحہ ہے۔
28۔نماز کے وقت خدا اپنے بندے پر محبت و مہربانی کی نظروں سے دیکھتا ہے۔
29۔اگر نماز کے وقت خدا سے کچھ مانگیں وہ عطا کرتا ہے۔
30۔اور جب اسکو پکارو تو جواب دیتا ہے،لبیک کہتاہے۔
31۔اور دعا کو قبول کرتا ہے۔
32۔لوگو!تمہاری جانیں تمہارے اعمال میں جگڑی ہوئی ہیں،خدا سیمغفرت کی درخواست کرکے اسے آزاد کراء?ں۔
33۔تمہارے کندھوں پر گناہوں کا بھوج ہے اسے طولانی سجدہ کرکے ہلکا کرو۔
34۔جان لو خدا نے قسم کھا ئی ہے کہ نماز گزاروں اور سجدہ کرنے والوں پر عذاب نہیں کرے گا۔
35۔لوگو!تم میں سے جو کوئی کسی مومن روزہ دار کو افطار کرائے،کسی بندے کو آزاد کرنے کے برابر ہے اور اسطرح خدا اسکی لغزشوں سے درگذر کرے گا۔
ایک صحابی نے سوال کیا!اے رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)،ہم سبھی میں افطار دینے کی طاقت نہیں اور دوسروں کو پیٹ بھر کھلا نہیں سکتے ہے۔
36۔پیغمبر نے فرمایا:خرما دانے،اور تھوڑا پانی سے جہنم کی آگ کو خود سے دور کرو۔
37۔ لوگو!جوکوئی اس مہینے میں اپنے اخلاق کو ٹھیک کرے ان میں بہتری لائے ،ایسا کرنا پل صراط سے گذرنے کا پروانہ ہوگا۔
38۔ اور جو کوئی اپنے ماتحت کے ساتھ اس مہینے میں نرمی کے ساتھ پیش آئے گا،زیادتی نہیں کرے گا خدا اسکے حساب کو آسان بنائے گا۔
39۔اور جس کے شر سے اس مہینے میں لوگ امان میں رہیں گے قیامت کے دن خدا اپنے غضب کو اس پر روکے گا۔
40۔اور جو کوئی اس مہینے میں یتیم نوازی کرے گا ،قیامت کے دن خدا اسکی نوازش کرے گا۔
41۔اور جو کوئی اس مہنے میں صلہ رحم کرے گا،خدا قیامت کے دن اسے اپنی رحمت کا مستحق قرار دے گا۔
42۔ اور جو کوئی قطع رحم کرے،خدا قیامت کے دن اسے اپنی رحمت سے محروم رکھے گا۔
43۔اور جو کوئی خدا کی اطاعت و بندگی کی نیت سے ایک مستحب نماز بجا لائے خدا اسکے لئے جہنم کی آگ سے نجات کا پروانہ صادر کرتا ہے۔
44۔اور جو کوئی ایک واجب انجام دے گا اسے ستر واجب انجام دینے کے ثواب حاصل ہونگے۔
45۔ اور جو کوئی اس مہینہ میں مجھ[رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہو سلم] پر زیادہ درود بھیجے گا،خدا قیامت کے دن اسکے نیک اعمال کاپلہ بھاری کردے گا۔
46۔ اورجو کوئی اس مہینے میں ایک آیت کی تلاوت کرے گا اسے دوسرے مہینوں میں ایک ختم قرآن کے ثواب حاصل ہونگے۔
47۔لوگو!اس مہینے میں جنت کے دروازے کھلے ہیں،خدا سے درخواست کریں کہ انہیں تمہاری طرف بند نہ کرلے۔
48۔اور جہنم کے دروازے تمہاری طرف بند ہیں،خدا سے درخواست کریں کہ انہیں تمہاری طرف کھول نہ دے۔
49۔اور اس مہینے میں شیطان زنجیروں میں جھکڑا ہوا ہے،خدا سے درخواست کریں کہ اسے آپ پر مسلط نہ کرلے۔
امیرالمومنین علی علیہ السلام نے فرمایا:میں کھڑا ہوگیا اور عرض کی:اے رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)اس مہینے میں سب سے بڑی عمل کیا ہے؟
آنحضرت نے فرمایا:ای ابالحسن،اس مہینے میں سب سے بڑی عمل یہ ہے کہ خدا نے جس عمل کو حرام قرار دیا ہے اس سے دوری اختیار کرے۔
۔۔۔۔
منبع: بحار/ ج۶۹/ص۷۵۱ و ۸۵۳؛ عیون خبار الرضا/ ج۱/ص۵۹۲