مسلم حکمران امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس میں منتقلی کیخلاف مشترکہ آواز اٹھائیں:پاکستانی عالم دین

اسلام آباد:اسلام کی آفاقی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم سرخرو ہو سکتے ہیں، ہر سچے مسلمان کو عملی مسلمان بننا چاہیئے
جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس میں منتقلی کیخلاف مشترکہ آواز اٹھائیں، امریکہ عراق اور افغانستان کے لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کا قاتل ہے۔

مسلم حکمران امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس میں منتقلی کیخلاف مشترکہ آواز اٹھائیں
جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس میں منتقلی کیخلاف مشترکہ آواز اٹھائیں، امریکہ عراق اور افغانستان کے لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کا قاتل ہے۔

ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ صدام کا عراق اور قذافی کا لیبیا امریکہ کے عراق اور لیبیا سے زیادہ پُرامن تھے، اسلامی اقدار و روایات سے دوری نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہے، اسلام کی آفاقی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم سرخرو ہو سکتے ہیں، ہر سچے مسلمان کو عملی مسلمان بننا چاہیئے۔

علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اسلام مخالف زہریلا پروپیگنڈہ کرنیوالے دنیا کے سب سے بڑے انتہا پسند ہیں، پاکستان میں امریکی مداخلت تمام مسائل کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور مغرب دس ہزار لاپتہ کشمیریوں کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھاتے، اسلام دشمن طاقتیں اسلام کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہیں، دینی مدارس کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس دینیہ دنیا کی سب سے بڑی این جی اوز ہیں جہاں لاکھوں طلباء کو مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔