سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/وادی کے بڑے طبعی ادارے شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ (SKIMS) نے شبِ معراج کی تقریبات کے سلسلے میں 27اور 28 جنوری 2025 کو درگاہ حضرت بل سری نگر میں ایک ہائی ٹیک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ آثار شریف درگاہ حضرتبل میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کی طبی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے کیمپ کو مزید ایک ہفتہ یعنی اگلے جمعہ تک بڑھا دیا گیا۔
ڈائریکٹر سکمز پروفیسر محمد اشرف گنای اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فاروق احمد جان کی نگرانی میں میڈیکل کیمپ نے جامع خدمات فراہم کیں۔ ماہر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ایک ٹیم نے تقریباً 1000 مریضوں کو مفت مشاورت، ادویات، ای سی جی اور ایمبولینس کی خدمات پیش کیں۔
اس دوران سینئر ٹریڈ یونین لیڈر جے کے گورنمنٹ ایمپلائیز کانفرنس کے صدر اور این جی ای ویسکمز، مسٹر اشتیاق بیگ نے تین دن کی مدت میں عقیدت مندوں کی خدمت کرکے کیمپ کی کامیابی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
درگاہ حضرت بل کی مقامی آبادی اور وقف بورڈ نے شبِ معراج جیسی اہم تقریبات کے دوران کمیونٹی کی خدمت کرنے کے سکمز کے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں ڈائریکٹر سکمز پروفیسر محمد اشرف گنائ کی ان کی کوششوں کی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کیے جاییں گے۔