نبی اکرم ﷺکی ذات تمام انسانیت کے لیے ایک نمونہ ہے:دلائی لاما

تبت:نوبل انعام یافتہ اوربدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامانے کہا کہ رحمت للعالمین محمد مصطفیٰ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی نجات حاصل کی جا سکتی ہےاور آپ ﷺ کی ذات تمام انسانیت کے لیے ایک نمونہ ہے۔ قرآن مجید اللہ کی ایک ایسی کتاب ہے جو پوری انسانیت کو زندگی گزارنے کی رہنمائی کرتی ہے۔ حضرت محمدﷺ کی ذات با برکت کو خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری انسانیت کو ان کی زندگی کے مطابق چلنا چاہے اسی سے دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے اور لوگوں کو دہشت گردی سے نجات مل سکتی ہے۔حضرت محمدﷺ کا پیغام امن، محبت، انصاف اور مذہبی رواداری کا پیغام تھا جو ہمیشہ انسانیت کو رہنمائی کی روشنی فراہم کرتا رہے گا۔تقریب میں دلائی لاما کو قرآن پاک کے انگلش ترجمے کا نسخہ بھی پیش کیا گیا۔