نمائندہ ولی فقیہ:سید احسان حیدر جوادی انقلاب، ولایت اور مرجعیت کے مدافع و خدمتگذار تھے

نئی دہلی/ہندوستان کیلئے نمایندہ ولی فقیہ نے مدافع انقلاب عالم دین حجت الاسلام والمسلمین سید احسان حیدر جوادی کی وفات پر تعزیت و افسوس کا اظہار ہے۔
ولایت ٹائمز کے مطابق ہندوستان کیلئے انقلاب اسلامی ایران کے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای (مدظللہ) کے نمایندہ حجت الاسلام والمسلمین آقای مہدی میدوی پور نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں بھارت کے جلیل القدر عالم دین حجت الاسلام والمسلین مولانا سید احسان حیدر جوادی کے اچانک انتقال پر افسوس اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی اور سماجی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مرحوم ایک بزرگ خطیب ہونے کے علاوہ انقلاب کے بڑے حامی اور خدمتگذار تھے۔مرحوم نے اپنی حیات طیبہ میں خواتین کیلئے دو ہڑے مدارس قائم کئے جو شہر بمبئی اور الہ آباد میں واقع ہیں۔

مرحوم نے اپنے والد بزرگوار مرحوم علامہ زیشان حیدر جوادی کے روشفکر بیانات کو تحریر کی شکل اور بےشمار کتابوں کو شائع کرکے ایک بڑا سرمایہ بطور یادگاری باقی چھوڑا۔

مرحوم ہمیشہ انقلابی اسلامی، نظام ولایت فقیہ اور مرجعیت کے حامی رہے اور نوجوانوں کی بیداری کیلئے کوئی موقعہ ہاتھ سے چھوڑدیا ۔

اس عزیز و یارباوفا کی وفات پر حضرت ولی عصر (عج)، حوزات علمیہ ہندوستان، خانوادہ شریف علامہ جوادی مخصوصا مرحوم کے برادر گرامی حضرت حجت الاسلام والمسلمین سید جواد حیدر و فرزندان اور غمزدہ ھمسر کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے مرحوم کیلئے مففرت اور متاثرہ خانوادہ کیلئے صبر کا طلبگار ہوں۔