تہران/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/27اکتوبر/یہ خبر نہایت ہی دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ ایران کے شہر مقدس مشہد کے راستے میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں نمائندہ ولی فقیہ ہند حضرت حجت الاسلام والمسلمین حاج آقای مہدی مہدوی پوری کے داما د اور ننھی نواسی جان بحق اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ ولایت ٹائمز کو ملی اطلاعات کے مطابق ایران کے شہر مشہد کے راستے میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے کے دوران نمائندہ ولی فقیہ ہند حضرت حجت الاسلام والمسلمین حاج آقای مہدی مہدوی پوری کے داما د حجت الاسلام علی خالق پور اور نواسی معصومہ خالق پور جاں بحق اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ہیں۔زخمی شدگان میں آقای مہدی مہدوی پورکی بیٹی بھی شامل ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں ایک اسپتال میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کیا گیا ہے۔مذکورہ خبر کے پھلتے ہی ایران، ہندوستان، کشمیر اور دیگر ممالک سےمذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماوں شخصیات نے حضوری اور فون کالز کے ذریعہ نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان کے ساتھ تعزیت پرسی کا اظہارکیا اور زخمی شدگان کیلئے شفا کی دعا مانگی ۔دریں اثنا عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ فوت شدگان کیلئے مغفرت اور زخمی شدگان کی شفایابی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔