ولایت فقیہ غدیر کا احیاء ہے:شیخ کاظم صدیقی

تہران/ سلامی جمہوریہ ایران کےممتاز عالم دین و تہران کے امام جمعہ ’’حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی‘‘ نےغدیر بین الاقوامی فاؤنڈیشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں اسلامی انقلاب اورولایت فقیہ کوغدیرکا احیاء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بشریت کی نجات کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو مختارپیدا کیا ہے تاکہ وہ خیراورشرکے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرے اوراللہ تعالیٰ نے ہمارے وجود کے اندرولایت کورکھ دیا ہوا ہے لہذا ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم ولایت اورامام زمانہ سے محبت نہ کریں بنابریں ہمیں ہمیشہ اس الہی نعمت پراللہ کا شکرادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم امیرالمومنین علیہ السلام سے بغض نہیں رکھ سکتے اسی طرح منافق آپ سے محبت نہیں کرسکتا ہے کیونکہ علی علیہ السلام پاک اورپاکیزگی کا معیار ہیں لہذا وہ شخص ہی آپ کا محب ہوسکتا ہےکہ جس کی فطرت پاکیزہ ہو۔حجت الاسلام کاظم صدیقی نے مزیدکہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ انسانوں کی خلقت کا مقصد عبودیت ہے اوراس سلسلے میں دنیا اورآخرت میں کوئی فرق نہیں ہے اورحضرت علی علیہ السلام نےبخوبی اس حقیقت کی وضاحت فرمائی ہے۔