ٹرنپ کا بیان اسلام کیخللاف اعلان جنگ؛فلسطین کے اصل مالک فلسطینی، بعضی عرب ممالک کا استعمار حامی کردار افسوسناک:وسیم رضا

قم/معروف کشمیری دینی طالب علم نے یروشلم کو اسرائیل کی دارالحکومت قرار دینے کے ٹرنپ کے اشتعال انگیز فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکی اعلان کو عالم اسلام کیخلاف جنگ اور خطرناک قرار دیا اور کہا کہ مذکورہ عمل مسلمانوں کو بیدار کرنے کیلئے بہترین موقعہ فراہم کرتاہے۔قم سے جاری ایک بیان میں المصطفی ؐ انٹر نیشنل یونیورسٹی حوزہ علمیہ ایران کے نوجوان کشمیری دینی طالم علم وسیم رضا نے زور دیا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو چاہیے کہ استعمای سازشوں کیخلاف متحد ہوجائیں۔ امریکی اعلان نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح اور قبلہ اول کی تاریخی اہمیت کو پامال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سازش مشرقی وسطی میں ایک نئے بحران کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے اوردنیا جاتی ہے کہ امریکہ،اسرائیل اوراتحادی قوتیں مسلمان ممالک میں خونریزی اور امن کو درہم برہم کرنے کیلئے ذمہ دار ہیں ۔اسرائیل ایک قابض وناجائز ریاست ہے ۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ترنپ کا اعلان مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کو کچلنے کا واضح ثبوت پیش کرتا ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں بسے عربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوگئے ہیں۔بیت المقدس کے اصل مالک فلسطینی ہیں ،بدقسمتی سے بعضی عرب ممالک کے حکمران امریکہ اور اسرائیل کے مفاد میں سازشوں کا حصہ دار ہیں جو قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔وسیم رضا نے کہا کہ یہ عمل امت مسلمہ کیلئے چشم کشا ہے اور مسلمانوں کو بیدار کرنے کا موقعہ فراہم کرتی ہے۔آپسی اتحاد اور یکجہتی اسلام و انسانیت دشمنوں کو شکست دینے کا بہترین ہتھیار ہے۔