کراچی/ یکم دسمبر2015/تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کو ایک صالح قیادت کی ضرورت ہے تاہم لیڈر ایک سوچ اور ویڑن کا نام ہے جبکہ لیڈر بننے کیلئے نظریہ اور جدوجہد ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لاہورمیں ساوتھ ایشیا لیڈر شپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی ماں اور نانا کی تصویر لگا کر لیڈر نہیں بن سکتا ہے۔