واشنگٹن:دہشت گردوں کو نیست نابود کرنے اور جرآت اور بہادری کا تاریخ رقم کرنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دنیا کا بہترین جنرل قرار دیا گیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے نے دنیا بھر کے بہترین فوجی کمانڈرز کی فہرست جاری کردی ہے۔ دہشت گردوں کو نیست نابود کرنے اور جرآت اور بہادری کا تاریخ رقم کرنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دنیا کا بہترین جنرل قرار دیا گیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطاقب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ملک کے اندر اور باہر موجود دشمنوں سے انتہائی موثر انداز میں نمٹنے اور دہشت گردی کی جنگ میں اعلیٰ کارکردگی پر دنیا کا بہترین کمانڈر قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے استحکام کے لیے کئی کامیاب فوجی آپریشنز کیے اور دہشت گردی کے ناسور کو ملک کی جڑوں سے اکھاڑ پھینکا۔دنیا کے 10بہترین جرنیلوں میں دوسرے نمبر پر امریکہ کے مارٹن ڈمپسے، تیسرے نمبر پر چین کے فینگ فنگ ہوئی، چوتھے نمبر پر روس کے والرے گراسیموف، پانچویں نمبر پر ترکی کے ہولوسی اکار۔چھٹے نمبر پر برطانیہ کے نک ہوفٹن، ساتویں نمبر پر جنوبی کوریا کے چوئی یون ہی آئے۔پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے جنرنیل دلبیر سنگھ10بہترین جرنیلوں کی اس فہرست میں 8ویں نمبر پر دکھائی دیئے۔ جاپان کے کاتسوتوشی کاوانو اور جرمنی کے وولکر ویکر بالترتیب 9ویں اور 10ویں نمبر پر آئے۔