سرینگر/پنڈتوں اور مسلمانوں کی بھائی چارے کی مثال اس وقت پھر سے دیکھنے کو ملی جب پلوامہ میں پنڈتانی کے انتقال پر مسلمانوں کی بھاری تعداد میں لوگوں نے آخری رسومات میں شرکت کی۔ نمائندے کے مطابق پلوامہ کارپورہ سرِنو علاقے سے تعلق رکھنی والی پنڈتا نی اُمی شوری المعروف اماجی زوجہ سوم ناتھ پنڈت 65برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔ مرحومہ کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی پورے پلوامہ میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ان کی آخری رسومات میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے بھائی چارے کی مثال قائم کی۔مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون تھی۔ مرحومہ کا بچپن سے ہی ایک اعلی ادب یہ تھا کہ بچوں پرشفقت اور بزرگوں کا احترام کرنا ان کی زندگی کاروزمرہ کا معمول تھا۔