کسی بھی مسلمان کا قتل حرام ہے،اُمت مسلمہ کو تعصب سے پاک کرنے کی ضرورت:شیخ الازہر

قاہرہ/انڈونیشیاء کے علمائے سے ملاقات کے دوران شیخ الازہر کے مفتی شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ کسی بھی مسلمان کا قتل حرام قرار دیا اور سب کو اس بات کی طرف دعوت دی کہ اسلام کی حقیقی میراث جو مہر و محبت اور تشدد سے پرہیز پر مبنی ہے کی طرف توجہ کریں۔علمائے الازہر کے ایک وفد کے ہمراہ انڈونیشا کے دورے کے دوران شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے اس ملک کے علما کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امت مسلمہ کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کی نسبت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ہر طرح کے تعصب چاہے وہ فکری تعصب ہو یا مذہبی شدت پسندی، سے دور رہنا چاہیے۔ڈاکٹر الطیب نے کسی خاص مذہب کو دوسرے پر تحمیل کرنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کی طرف اشارہ کیا اور کہاکہ یہ چیز مذہبی جنگ کا باعث بنتی ہے جبکہ اسلام تمام مذاہب کو بغیر کسی تعصب کے قبول کرتا ہے۔شیخ الازہر نے ہر اس شخص کی تکفیر کرنا حرام قرار دیا جو قبلہ کی طرف نماز ادا کرتا ہے اور کہا: تکفیر کرنا انتہائی خطرناک عمل ہے اور کسی کو بھی حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے کو کافر قرار دے۔ شیعہ سنی علما کی باہمی ملاقاتوں کا مطالبہ دہرایا اور آپسی اتحاد پر زور دیا۔