ہماری قوم اسلام،انقلاب و اتحاد کے محافظ ہیں:ایرانی سنی عالم دین

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نےاسلامی انقلاب کی 37 ویں سالگرہ کی ریلیوں میں عوام کی بھاری شرکت کی سراہنا کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ واقعہ ایران میں سبھی مسالک وفرقوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کا عظیم مظاہرہ ہے ۔ ایران کےشہر سنندج کے خطیب جمعہ ممتاز اہلسنت عالم دین ’’ماموستا عبدالرحمان خدائی‘‘نے اپنے خطبےمیں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں شرکت پر ایرانی عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئےکہاکہ ایرانی عوام اتحادویکجہتی کےذریعے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنارہے ہیں ۔ ایرانی قوم اسلامی انقلاب کے اصولوں کی پابند ہے ۔ایرانی قوم نے ایک بارپھر ثابت کردیاہےکہ وہ اسلامی انقلاب کے اصولوں واقدار کا دفاع کرنے کیلئے پوری طرح تیارہے اوروہ ایران کےخلاف سازشیں رچنے کی دشمنوں کوہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔(نیوز نور)