صناء/یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین حوثی نے جارحین کے مقابلے میں استقامت پر تاکید کی ہے۔عبدالملک بدرالدین حوثی نے اپنے ملک پر سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کے حملوں کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک جارحیت جاری رہے گی تب تک یمنی قوم ظالموں کے مقابلے میں ڈٹی رہے گی۔عبدالملک بدرالدین حوثی نے پیر کے دن اپنی تقریر میں کہا کہ یمن کے خلاف جارحیت جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فریق مقابل نیک نیتی اور عقل سے کام لیتا تو راہ حل تک پہنچنا ممکن تھا۔ عبدالملک بدرالدین حوثی کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ہماری قوم کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے لیکن وہ اپنی اقدار، اخلاق، خودمختاری اور وقار کا دفاع کرتی رہے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے پچیس مارچ سنہ دو ہزار پندرہ سے بعض عرب ممالک کے ساتھ ایک اتحاد قائم کر کے اور امریکہ کی حمایت کے ساتھ یمن کے مفرور سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار پر واپس لانے کے لئے یمن اور اس ملک کے عوام کو اپنے وسیع حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک سات ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
امریکہ مفاد پرست،مطلب نہ ہو تو انکا رویہ بدل جاتا ہے:سرتاج عزیز
اسلام آباد/پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکہ مفاد پرست ہے اس سے تعلقات غور طلب ہیں، پچاس ساٹھ سالہ تاریخ میں جب اْنھیں ضرورت ہوتی ہے آجاتے ہیں، جب ضرورت نہیں ہوتی تو چلے جاتے ہیں۔پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکہ مفاد پرست ہے اس سے تعلقات غور طلب ہیں، پچاس ساٹھ سالہ تاریخ میں جب اْنھیں ضرورت ہوتی ہے آجاتے ہیں، جب ضرورت نہیں ہوتی تو چلے جاتے ہیں۔
امریکی قیادت کے اعلیٰ عہدے داران پاکستان کے دورے پر آئیں گے تو اپنے تحفظات کا کْھل کر اظہار کریں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہمیشہ امریکہ کا ساتھ دیا، ہمارا یہ تحفظ ہے کہ ہماری سکیورٹی کا خیال رکھا جائے۔
مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں کافی برف پگھلی، لیکن پٹھان کوٹ واقعہ کی وجہ سے پاک ہندوستان سیکرٹری خارجہ مذاکرات شروع نہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان غیر ریاستی عناصر کی دہشتگردی کی بات کرتا ہے جبکہ اسکے ریاستی عناصر پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔