داعش کا اصلی بانی کون:یواین میں شامی نمائندے کا سوال؟

جینوا:اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے اصلی بانی اور سرپرست ہیں ۔ سعودی عرب پہلے یمن جنگ میں کامیابی حاصل کرلے پھر شام پرفوجی حملے کے بارے میں فکر کرے ۔ سعودی عرب امریکی شیطانی اور یزیدی اتحاد کا حصہ ہے سعودی حکام کی رفتارصہیونیوں جیسی ہے سعودی اور یہودی دونوں بھائی ہیں۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے ’’ابنا‘‘ کے حوالے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے یمن پر سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے بڑے شیطان امریکہ کے اشارے پر یمن پر یلغار کا آغاز کیا اور آج سعود عرب یمن کے دلدل میں پھنس کر رہ گیا ہے سعودی عرب پہلے یمن کی جنگ جیت لے پھر شام پر فوجی حملہ کرنے کی فکر کرے۔ فلسطین کی طرح عربستان پر بھی سعودی صہیونیوں کا قبضہ ہوگیا ہے اور حرمین شریفین کو مسلمان عنقریب سعودی صہیونیوں کے قبضہ سے آزاد کرالیں گے۔