بین الا قوامی خبریں
انتہا پسندوں نے اسلام کو بد نام کیا ہے ،بوکو حرام کا اسلام سے کوئی ربط نہیں ہے :شیخ الازہر...
( مصر )
قاہرہ/مصر کی جامعہ الازہر کے سربراہ نے اقوام عالم سے دہشتگردی کے خاتمے اورمختلف ممالک میں جاری خون ریزی کو روکنے کیلئے متحدہونے کا مطالبہ کیا۔ویٹیکن ریڈیو کے کیساتھ انٹرویو میں مصر کی جامعہ الازہر کے سربراہ ’’شیخ احمد الطیب‘‘نے اقوام عالم سے دہشتگردی کے خاتمے اورمختلف ممالک میں جاری خون ریزی کو روکنے کیلئے متحدہونے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ دنیاوالوں اورامن و حریت پسند لوگوں سے میری یہی اپیل ہے کہ وہ خون کے دریاؤں کو روکنے کیلئے...
شمالی امریکہ 2015 میں امریکی فوج میں جنسی حملوں کے 6000 واقعات رونما...
( امریکہ )
واشنگٹن/امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج میں سن 2015 میں جنسی حملوں کے چھ ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج میں سن 2015 میں جنسی حملوں کے چھ ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سن 2012 سے سن 2014 تک امریکی فوج میں جنسی حملوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس پر امریکی وزارت دفاع نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زبان درازی...
( امریکہ )
واشنگٹن/اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زبان درازی کرنے میں مشہور زمانہ امریکی بزنس مین ڈونلڈ ٹرمپ نے روایتی انداز اپناتے ہوئے ایک بار پھر اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔کہتے ہیں میری خارجہ پالیسی کا سب سے بڑا ہدف اسلام کو روکنا ہوگا۔
واشنگٹن میں بین الاقوامی امور پر اپنی پہلی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر باراک اوباما کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی اور باراک اوباما کی خارجہ پالیسی کو مکمل تباہ کن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی خارجہ پالیسی...
اہل بیت (ع)وحدت کے استحکام کے لیے شیعہ اورسنی کے درمیان مشترکہ نقطہ ہے: مولوی نذیراحمد سلامی...
( ایران )
تہران/مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے اس مطلب کہ سیستان وبلوچستان کے اہل سنت حضرت علی علیہ السلام سےخاص عقیدت رکھتےہیں،کی وضاحت کرتےہوئے کہا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام وحدت کے استحکام کے لیے شیعہ اورسنی کے درمیان مشترکہ نقطہ ہیں۔ مجلس خبرگان رہبری میں سیستان وبلوچستان کےعوامی نمائندے مولوی نذیراحمد سلامی نے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اس صوبے کے لوگوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتےہوئے کہا ہےکہ حضرت...
آیت اللہ وحید خراسانی:غیر شیعہ مسلمان کی جان، مال، عزت و آبرو ایک شیعہ مرجع تقلید کے مانند ہے...
( ایران )
تہران/عالم تشیع کے مرجع تقلید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک اہل سنت شخص کی جان، مال، عزت و آبرو ایک شیعہ مرجع تقلید کی جان، مال، عزت و آبرو کے برابر ہے۔ جس طرح ایک شیعہ مرجع تقلید کی جان، مال اور آبرو کا تحفظ کیا جانا چاہیے اسی طرح اس کا بھی تحفظ کیا جانا چاہیے۔ عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے ’’عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی‘‘ کے سکریٹری جنرل آیت اللہ اراکی کے ساتھ ہوئی ملاقات میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے...
بحرین میں شہید کے جلوس جنازہ پر آل خلیفہ افواج کا حملہ...
( بحرین )
منامہ/بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پولیس تشدد کے نتیجے میں شہید ہونے والے نوجوان کے جلوس جنازہ پر حملہ کر دیا۔ پولیس کی حراست کے دوران تشدد اور ایذا رسانی کے نتیجے میں شہید ہونے والے نوجوان کے جلوس جناز میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور کرزکان شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ جلوس جنازہ میں شریک لوگ شاہی حکومت کے خاتمے اور جمہوریت کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے شہید ہونے والے نوجوان کے قاتل پولیس اہلکاروں کے خلاف قصاص کا مطالبہ بھی...
امریکہ اور مغربی ملکوں پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جا سکتا:رہبر انقلاب اسلامی...
( ایران )
تہران/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکہ اور مغربی ملکوں کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے ملکی معیشت کو طاقتور بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکہ اور مغربی ملکوں کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے ملکی معیشت کو طاقتور بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ملک کے اعلی سول اور فوجی عہدیداروں سے عید نوروز کے بعد پہلی ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی...
باراک اوباما دہشتگردی کا اصل ماسٹر مائنڈ/امریکی سیاسی تجزیہ نگار ارک ڈریسٹر...
( امریکہ )
واشنگٹن/نیوزنور/ امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ نگار ’’ارک ڈریسٹر‘‘ نے کہا کہ امریکہ کے سابق صدور کی طرح باراک اوباما بھی دہشتگردی کے اصلی حامی اور سرغنہ ہے۔انہوں نے باراک اوباما کے دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کے حالیہ دعویٰ کو من گھڑت، جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن دنیا بھر میں پھیلی دہشتگردی کو فروغ دینے میں پیش پیش رہا ہے۔تجزیہ کار کے مطابق امریکہ کے دنیا بھر میں پھیلے دہشتگرد گروہوں کے ساتھ خفیہ روابط ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دنیا...
ہم سب ایک ہی رب کی مخلوق :پوپ نے مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کے پاؤں دھوئے اور بوسہ لیا...
( اٹلی )
روم/کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے جمعرات کو اٹلی کے دارالحکومت میں مسلمان، ہندو اور عیسائی پناہ گزینوں کے پیر دھوئے، انھیں چوما اور سب کو’ایک ہی رب کی مخلوق ‘ قرار دیا۔پوپ نے یہ قدم اس وقت اٹھایا ہے جب برسلز میں ہونے والے تباہ کن حملوں کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف جذبات ابھر رہے ہیں۔ پوپ نے ہر قسم کے دہشتگردانہ حملوں کو ’جنگی اقدام‘ قراردیتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ ان کے ذمہ دار خون کے پیاسے وہ لوگ ہیں اسلحہ ساز کارخانوں...
آلسعود کی یمن میں جارحیت :عالم اسلام کی خاموشی افسوس ناک:تحریک انصار اللہ...
( یمن )
صناء/تحریک انصار اللہ یمن کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، برطانیہ اور اسرائیلی حکومت کی حمایت سے اپنے جنوبی ہمسائے یمن پر حملہ کر کے بےشمار جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔انہوں نےکہا کہ دنیا کے سب سے بڑے مجرموں نے یمن پر جارحیت کا نقشہ تیار کیا۔ سعودی عرب کو علاقے کے امن میں خلل ڈالنے والا ملک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاض نے رہائشی علاقوں، بنیادی تنصیبات، صحت اور تعلیم کے مراکز پر بمباری اور عام شہریوں کو شہید کر کے یمن کے عوام کے ساتھ...