بین الا قوامی خبریں

دہشت گرد ترکی سے شام میں داخل ہو رہے ہیں:روسی وزیر خارجہ...

( روس )

ماسکو/روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر ترکی کے راستے شام میں داخل ہوتے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ایسی تازہ ترین اطلاعات انہیں موصول ہوئی ہیں کہ ترکی کے راستے بڑی تعداد میں دہشت گرد عناصر مسلسل شام میں داخل ہو رہے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کے بحران کے سیاسی حل کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کا مطلب دہشت...

غاصب صیہونی افواج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید...

( فلسطینی )

غزہ/غاصب صیہونی فوجیوں نے زخمی فلسطینی کو بے رحمی کے ساتھ شہید کر دیا۔غاصب صیہونی فوجیوں نے زمین پر پڑے زخمی فلسطینی کے سر میں بہت قریب سے گولیاں ماریں۔ اپنی شہادت سے قبل مذکورہ فلسطینی نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر صیہونی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اس کا ساتھی شہید اور وہ خود زخمی ہو گیا تھا، تاہم صیہونی فوجیوں نے امدادی ٹیم کو جائے وقوعہ پر جانے اور زخمی فلسطنی کو اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں...

مسلمان لڑکی کے سخت سوالات، آنگ سان سوچی برہم...

( برما )

برما/برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک پروگرام کی میزبان مسلمان لڑکی کی جانب سے میانمار کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی سے سخت سوالات پوچھنے پر وہ خاصی برہم ہوئیں ۔ آنگ سان سوچی برطانیہ کے ایک معروف نشریاتی ادارے کے پروگرام میں شریک تھیں۔ جسکی میزبان مشعال حسین نے آن سانگ سوچی پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کر دی اور انھیں آڑے ہاتھوں لیا۔اس موقع پرچراغ پا آنگ سان سوچی نےانتظامیہ سے پوچھا کہ انھیں بتایا کیوں نہیں گیا کہ ان کا انٹرویو...

امریکہ کیوبا پر ناجائز اقتصادی محاصرہ ختم کریں:امریکی تجزیہ نگار نوم چومسکی...

( امریکہ )

واشنگٹن/نیوزنور/ عالمی شہرت یافتہ امریکی سیاسی تجزیہ نگار وماہرلسانیات ’’نوم چومسکی ‘‘نے واشنگٹن سے کیوبا کی سرزمین پر گانتانومو کا فوجی قبضہ اوراقتصادی محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔اوبامہ کے نام ایک خط کہ جس پر دیگر نامور شخصیات وتنظیم نے دستخط کئے ہیں میں کیوباپر امریکی اقتصادی محاصرے کی تنقید کرتے ہوئےکہاکہ اس محاصرے سے کیوبا کی عوام کو 1960 ءسے2014 ءتک 117 ارب ڈالر کا نقصان ہواہے ۔نوم چومسکی نےلکھاہےکہ کیوباپر محاصرے سے نہ صرف اس ملک...

بحرین:انسانی حقوق رکن شیر خوار بچے سمیت گرفتار...

( بحرین )

منامہ/بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن زینب الخواجہ کو ان کے شیر خوار بچے کے ساتھ ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق زینب الخواجہ کو شیر خوار بچے کے ساتھ پیر کے روز ان کے گھر سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔انہیں اس سے پہلے بھی کئی بار گرفتار کیا جا چکا ہے اور بحرین کی نمائشی عدالتوں نے انہیں قید اور جرمانے کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔زینب الخواجہ کو سن دو ہزار چودہ...

تحریک مقاومت حزب اللہ عربوں کا وقار ہے:آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی...

( ایران )

تہران/عالم اسلام کے ایک بزرگ شیعہ مرجع تقلید نے خلیج فارس تعاون کونسل کی طرف سے حزب اللہ مخالف بیان کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہاہےکہ اگرتحریک مقاومت حزب اللہ نہ ہوتا تو صیہونی حکومت تمام عربوں کو حراساں کرچکی ہوتی ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بزرگ مرجع تقلید ’’آیت اللہ شیخ ناصر مکارم شیرازی ‘‘نے قم میں درس خارج کے دوران خلیج فارس تعاون کونسل کی طرف سے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قراردئےجانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگر حزب اللہ نہ...

آل خلیفہ حکومت نے 200 بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کر لی...

( بحرین )

منامہ/بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق نے سیاسی مخالفین کی شہریت سلب کرکے انہیں ملک بدر کرنے کے آل خلیفہ حکومت کے اقدام کی ایک بار پھر مذمت کی ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے دو سو سے زائد بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کر لی ہے۔ جمعیت الوفاق نے کہا کہ بحرین کی شاہی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو مذہبی اور سیاسی بنیادوں پر ملک بدرکر رہی ہے جبکہ ابھی ان کے مقدمات کی...

حزب اللہ دنیائے اسلام اور عرب ملکوں کے لیے سرمایہ افتخار:ڈاکٹر علی اکبر ولایتی...

( ایران )

تہران/ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے حزب اللہ لبنان کو استقامت و پائیداری کا مظہر اور دنیائے اسلام اور عرب ملکوں کے لیے سرمایہ افتخار قرار دیا ہے۔ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تہران میں شامی علما کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی ملکوں کی تابعداری کرتے ہوئے خطے کے بعض ملکوں کی جانب سے حزب اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ...

حزب اللہ کو دہشتگرد قرار دینا عرب ممالک کے دامن پر سیاہ دبہ:سعودی عالم دین...

( سعودی عرب )

جدہ/سعودی عرب کے مبلغ محمد العنزی نے حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے پر مبنی خلیج فارس تعاون کونسل کے اقدام کو آل سعود اور خلیج فارس کے ساحلی عرب ممالک کے دامن پر ایک بدنما داغ قرار دیا ہے۔’’ولایت ٹائمز‘‘ نے نقل کیا ہے کہ لبنان کی ’’العہد ‘‘ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مبلغ اور ریاض میں واقع مسجد ابی یوسف کے سابق امام جماعت محمد العنزی نے کہا کہ حزب اللہ ایک ایسی اصولی استقامت ہے جس نے قابض صیہونی دشمن کو ذلیل و خوار کیا ہے۔
محمد...

دمشق جنگ بندی کی مکمل پابندی کرے گا/ شامی صدر...

( شام )

دمشق/شام کے صدر نے ملک میں جاری جنگ بندی کو امید کی کرن قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ بندی کے تعلق سے اپنی ذمہ داری پرعمل کریں گے تاکہ یہ نتیجہ خیز ثابت ہوسکے۔
’’ولایت ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی صدر بشار الاسدکا کہنا ہے کہ ہم پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام نہ لگایا جائے اور دمشق جنگ بندی کی مکمل پابندی کرے گا۔انہوںنے کہا کہ ہم جنگ بندی کے تعلق سے اپنی ذمہ داریوں پرعمل کریں گے تاکہ یہ نتیجہ خیز ثابت ہوسکے۔ہم نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے...